لکی مروت میں بھی بھتہ خور مافیا سرگرم، بیکری مالک کے گھر پر گرنیڈحملہ

لکی مروت ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فریش وے بیکری مالکان کے گھر پرحملہ کیا، ملزمان نے گھر پر 2 ہینڈ گرنیڈ پھینکے، ایک دستی بم پھٹ گیا جب کہ ایک پھٹ نہ سکا،
لکی مروت پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گھر پر شدید فائرنگ بھی کیا گیا، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق گرنیڈ حملے اور فائرنگ کے باعث کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا، جوابی فاٸرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے ، تھوڑے وقفے سے اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری پہنچ گئی، پولیس کا کے مطابق دو روز قبل فریش وے بیکرز کے مالک ظفراللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا خان کو دو دن پہلے بھتے کی پرچی ملی تھی، جسمیں 10لاکھروپےکاتقاضہ کیا ہے، نہ دینے کی صورت میں انہیں ٹارگٹ کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں