قبائلی ضلع کرم میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

قبائلی ضلع کرم (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ضلع کرم کے صدر مسرت حسین، نیشنل ایجوکیشن کونسل کے رہنما محمد حیات خان، سر زاہد حسین، صابر حسین ، محسن طوری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مالی بحران سے بچانے اور لاکھوں بچوں کے مستقبل کی خاطر یکم جون سے تعلیمی اداروں کو کھولا جائے اور ان اداروں کو حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے راہنماؤں نے اعلان کیا کہ جب دیگر ادارے اور مارکیٹ کھول دئیے گئے ہیں تو تعلیمی اداروں کی مزید بندش بلاجواز ہے راہنماؤں نے میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی امتحانات بلا تاخیر شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا راہنماؤں نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں