پاڑاچنار( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک) صدائے مظلومین پاڑاچنار کے رہنماؤں نے مسجد اور امام بارگاہ کو
دھماکے سے شہید کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے سمیت ضلع کرم میں ہونے والے بارہ دھماکوں کے مجرموں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے
وی او ۔۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدائے مظلومین کے رہنماوں شفیق حسین مطہری ، علامہ مزمل حسین ، امجد طوری ، شبیر ساجدی ، منیجر محمد حبیب ، مجاہد طوری اور دیگر رہنماؤں نے گزشتہ دنوں سرحدی علاقے شورکی میں بم دھماکے سے مسجد اور امام بارگاہ کو شہید کرنے کی واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ سخت چیکنگ کے باوجود ایف سی قلعے کے قریب دہشت گرد مسجد کو دھماکے سے شہید کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف ضلع کرم کو میڈیکل کالج اور کیڈٹ کالج سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا جارہا ہے اور دوسری طرف ایک سازش کے تحت بد امنی اور شرپسندی کے واقعات رونما کئے جاتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے اور ستم ظریفی یہ کہ بالش خیل اور بوشہرہ سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قومی شاملات کی تقسیم میں ذمہ دار حکام غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں رہنماؤں نے ضلع کرم کی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والے انتظامی افسران کے خلاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا اور شہر و مضافات میں منشیات کے اڈوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مسجد و امام بارگاہ میں دھماکے اور ضلع کرم میں امن کو سبوتاژ کرنے کے خلاف تمام سیاسی سماجی و مذہبی تنظیمیں احتجاجی مظاہرہ کریں گے
Load/Hide Comments