ضلع کرم میں طوری بنگش قبائل نے روحانی پیشوا کے مزار کو کھولنے کیلئے احتجاج شروع کردیا، پشاور پاراچنار شاہراہ بند

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) لوئر کرم کے علاقہ چنار چوک میں طوری بنگش قبائل کے ہزاروں مظاہرین نے احتجاجاً پاراچنار پشاور مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردی ہے، اس موقع پر اپنے خطاب میں قبائلی رہنما سید مفید حسین ، شاہین سید میاں ، ارشاد بنگش ، مظاہر سید میاں ، ماہر حسن اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بد امنی کے دور میں اورکزئی کے علاقے کلایہ میں عظیم صوفی بزرگ اور روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار بند کیا گیا تھا، جو کہ امن قائم ہونے کے باوجود آج بھی بند ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور میاں انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں کے مابین مذاکرات کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے، جس میں احتجاج ختم کرنے اور مزار کُھولنے کے حوالے مزاکرات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں