کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشے کے پیش نظرعیدپرگلےملنےسےاجتناب کریں، حکومتی ایس اوپیز پرعمل درآمدکریں، ڈی ایچ او کرم

پاراچنار( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر لوگ عید میں گلے ملنے سے اجتناب کریں اور ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے افراد کو احتیاطاً کرونا ایس او پیز کے ساتھ دفنائیں
پاراچنار میں ڈاکٹر شجاعت حسین ، ڈبلیو ایچ او کے ٹی سی ایس پی اور کمیونیکیشن آفیسر ہیلتھ سید جابر حسین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ضلع کرم کے عوام اور عمائدین کی بھرپور تعاون سے علاقے میں کرونا وائرس ذیادہ نہیں پھیلا ہے ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ عید کے ایام میں لوگ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کمیونٹی میں کرونا مریضوں کی نشاندہی کریں ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہسپتالوں میں مختلف امراض کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں انہیں احتیاطاً کرونا ایس او پیز کے تحت دفنائیں جنازوں اور مذہبی اجتماعات سمیت ہر جگہ سماجی فاصلے کا پورا پورا خیال رکھیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں کرونا کے 98 مریضوں میں 51 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کا ایک دو روز میں دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی تعاون سے قرنطینہ اور آیسولیشن سنٹرز میں مریضوں اور مشتبہ افراد کو بہترین سہولیات اور خوراک دی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں