پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال فرہاد خان کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی کو میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر اور سینئر میڈیا اینڈ پروٹوکو ل آفیسر فرہاد خان نے خوش آمدید کہا، سپیکر کو میڈیکل ڈائریکٹر نے کورونا سے متعلق انتظامات اور صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی، سپیکر کو 55 بستروں پر مشتمل آئسولیشن یونٹ اور 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن پرائیویٹ رومز ہسپتال کے سٹاف کے لئے مختص کے بارے میں بتایا گیا، سپیکر مشتاق غنی نے 24 گھنٹےایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں سہولیات فراہم کر نے والی خصوصی او۔پی۔ڈی کا اور ٹرائیج سکریننگ سنٹر کا معائنہ کیا، اس موقع پر سپیکر نے ہسپتال انتظامیہ اور دیگر عملے اور مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کو سراہا، اور کورونا کے خلاف کام کرنے والے ہراول دستے کو خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments