ضلع خیبر کےلنڈی کوتل قرنطینہ سنٹر سے 55افراد کے ٹسٹ نیگیٹیوآنے کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا

ضلع خیبر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر پر واقع لنڈیکوتل قرنطینہ سنٹر سے مذید 55 افراد کو ان کے گھر روانہ کردیا، ان 55افراد کے ٹسٹ نیگیٹیو آئے ہیں، یہ افراد افغانستان سے پاکستان واپس آنے کے بعد ضلع خیبر کےانتظامیہ اور محکمہ صحت نے لنڈیکوتل کےقرنطینہ سنٹر میں چیک آپ کیلئے رکھے گئے تھے، ان کے ٹسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد ڈی سی خیبر اور صوبائی حکومت کی ہدایات پر لنڈیکوتل کے تحصیلدار عصمت اللہ خان وزیر نے ان افراد کو ان کے گھر پہنچانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے تھے، جبکہ ان تمام اضلاع کے انتظامیہ کے ساتھ ان افراد کے تٖفصیلات شیئر کئے ہیں، جو لنڈیکوتل قرنطینہ سنٹرز کے بعد وہ ایک بار پھر 14دن تک خود کوان کے گھروں میں قرنٹائین کرینگے،

اپنا تبصرہ بھیجیں