مانسہرہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ویڈیو پر مقدمہ درج، ویڈیو کے ذریعے ملزمان کی شناخت، ملزمان سے تفتیش جاری،مزید انکشافات کی توقع، پی آر او مانسہرہ پولیس
مانسہرہ ( پریس ریلیز ) خیبر پختونخواہ پولیس ضلع مانسہرہ ،،، شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ،،،، ازدفتر پی۔آر۔او ضلع مانسہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی خاتون قانون کے سامنے پیش ہوگئی۔
بحوالہ مقدمہ علت نمبر 647 مورخہ 20.05.2020 تھانہ سٹی مانسہرہ۔جس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے تحت پرچہ درج کیا گیا تھا۔اس ویڈیو میں گاڑی کے اندر موجود جوان العمر لڑکا اور خاتون تھانہ سٹی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوۓ۔اور شامل تفتیش ہوۓ ہیں۔اس دوران مدعی مقدمہ نے دونوں کی شناخت کی۔
بعد از شناخت ملزمہ کا نام سکینہ جعفر زوجہ محمد فاروق سکنہ عیسی نگر محلہ گولی مار چوک کوئٹہ حال بفہ ہے۔ اور ملزم کا نام اسفند یار ولد اورنگزیب خان سکنہ بفہ ہے۔دونوں ملزمان مقدمہ کے نامزد ملزمان ٹھہرے ہیں۔
کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔