ضلع کرم میں پولیس افسران عید کے ایام میں شہید اہلکاروں کے گھروں پر جاکر ورثا و لواحقین میں تحائف اوت بھرتیوں کے لیٹرز تقسیم کئے

پاڑاچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے عید الفطر پولیس شہدا کے خاندان کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پولیس کے تمام افسران عید الفطر کے پہلے روز سے لیکر ابھی تک ضلع کرم کے دور دراز علاقوں میں شہدا کے گھروں میں جاکر ورثاء کو تحائف دے رہے ہیں، اور ان کے قبروں پر سلامی دی جنہوں نے پولیس میں رہ کر دفاع وطن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا، محمد قریش کا کہنا تھا کہ نہ صرف شہدا بلکہ پولیس میں خدمات انجام دینے والے دیگر مرحومین اہلکاروں کے ورثاء کو بھی تحائف پیش کئے گئے اور پولیس نے ان کے گھروں پر حاضری دی اور جن شہدا کے بچے پولیس میں بھرتی کیلئے کوالیفائڈ تھے، انہیں ان کے گھروں میں پولیس میں بھرتی کے اپائنٹمنٹ لیٹر دئیے گئے، ڈی پی او محمد قریش کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پولیس میں شامل ہوکر اپنی زندگی کے قیمتی لمحات پولیس فورس میں گزارے یا اپنے وطن کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانی دیں ہم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں