کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کے مطابق ضلع کرم میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو کیسز سامنے آگئے ہیں اور تین تعلیمی اداروں کے سٹاف ممبران اور طلبہ کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں جس کے بعد بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی اداروں کو اگلے احکامات تک بند کردیا گیا اور متاثرہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عملے کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی اس حوالے سے سول ہسپتال پاراچنار میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت اور دیگر مختلف محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں اور علاقے کی عمائدین نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ اور ڈی ایم ایس پاراچنار ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دوسرے لہر میں بھی عوام کو بھر پور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور عوام محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا مظاہرہ کرے تاکہ عوام کو اس خطرناک مرض سے بچایا جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments