ہلال احمر پاکستان کی جانب سے ضلع کرم پاراچنار میں کرونا کٹس کی تقسیم

پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے چار سو افراد پر کرونا کٹس تقسیم کئے گئے جبکہ لوئر اور سنٹرل کرم میں بھی آٹھ سو کٹس تقسیم کئے جائیں گے کورونا کٹس میں صابن ،ٹوتھ پیسٹ سمیت کورونا سے بچنے کیلئے مختلف سامان شامل ہیں
سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس نے ضرورت مند شہریوں پر کورونا کٹس تقسیم کئے گئے جس میں صابن تولیہ ٹوتھ پیسٹ ، ریزر اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہلال احمر پاکستان کے ڈسٹرکٹ سیکٹری محمد غلام بنگش اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ذیشان حیدر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اپر کرم میں ضرورت مند شہریوں پر چار سو کٹس تقسیم کئے گئے اور دوسرے مرحلے میں لوئر اور سنٹرل کرم میں بھی کورونا کٹس تقسیم کئے جائیں گے ڈسٹرکٹ سیکٹری کا کہنا تھا کہ جب سے کورونا وائرس کا مسلہ پیدا ہوا ہے ہلال احمر کی جانب سے شہریوں کی مختلف قسم امداد کی جارہی ہے اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کورونا کٹس کی تقسیم کا مقصد غریبوں کی امداد کیساتھ ساتھ انہیں کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے اس قسم اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں