قانون کی عملداری اور حالات کو بہتر بنانے کیلئے کرم سمیت تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم یافتہ پولیس افسران تعینات کئے جائیں، کرم بار ایسوسی ایشن و عمائدین

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود طوری ایڈوکیٹ، عامر عباس ایڈوکیٹ ، قبائلی عمائدین نظیر احمد ، منصب بنگش اور دیگر عمائدین نے کہا کہ ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش خان بہترین طریقے سے پولیس نظام کو آگے لے جارہے تھے ٹریفک پولیس ، ویمن پولیس ، ڈولفن فورس سمیت پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جو کہ قبائلی اضلاع کیلئے ایک مثال ہے اور گذشتہ مہینے تعلیم یافتہ پولیس افسران تعینات کئے اور قبائلی ملکان سے پانچ پانچ پولیس اہلکار واپس لئے جس پر ان ملکان کی ایما پر پولیس کے چند افراد نے احتجاج کیا جس پر تعلیم یافتہ پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے جو کہ افسوس ناک ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پولیس نظام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لئے تعلیم یافتہ افسران کا ہونا ضروری ہے اور قبائلی اضلاع کے ناتجربہ کار پولیس اہلکاروں کو تربیت کیلئے تعلیم افسران کی موجودگی ضروری ہے اس لئے پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات ضروری ہے اور قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور افسران کی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے رہنماؤں نے مطالبہ کہ قبائلی اضلاع میں ایس پی انوسٹی گیشن اور ایف آئی اے کے اہلکار تعینات کئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں