کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی مشروبات کی فیکٹریاں سیل

پشاور( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) خیبرپختونخوافوڈ اتھارٹی کی جعلی برانڈز اور جعلسازوں کیخلاف بڑی کاروائی کی گئی، ہمدرد انڈسٹری کی نشاندہی پر کوہاٹ روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مارکر ہمدرد برانڈ کے مشہور زمانہ مشروب کے نام پر جعلی مشروبات برآمد کرلیا، ہزاروں لیٹر غیر معیاری مشروبات کو قبضہ میں لیکر گودام سیل کردیا گیا، جبکہ مالک کیخلاف متعلقہ تھانے میں مراسلہ جمع کردیا، ڈائریکٹرآپریشنز ڈاکٹرعظمت نے بتایا، کہ ہشتنگری میں بھی جعلی مشروبات کے گودام پر چھاپے کے دوران کوک برانڈ کی جعلی مشروبات کی پیکنگ پر گودام سیل جبکہ لاکھوں کا مال بھی ضبط کرلیا گیاپے، کسی کو برانڈ کا غلط استعمال نہیں کرنے دینگے، ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کا کہنا تھا، کہ فوڈ اتھارٹی کیساتھ تمام برانڈز اور اشیائے خوردونوش کے روزگار رجسٹرڈ ہیں، کے پی فوڈ سیفٹی ایکٹ میں مس برانڈنگ اور جعلسازی کے بڑے جرمانے اور سزائیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ جعل سازی میں مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائیاں ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں