کوہاٹ ویجی ٹیبل مارکیٹ کے قیام سے متعلق رٹ نمٹا دی گئی

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) کوہاٹ میں پرائیویٹ فریش فروٹ ویجیٹبل مارکیٹ کے قیام کے خلاف رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی انجمن آڑھتیان کوہاٹ کی جانب سے دائر رٹ میں شاہ فیصل اتمان خیل عدالت عالیہ پشاور میں پیش ہوئے رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں ایک نوٹیفائیڈ مارکیٹ ہے جبکہ بائی پاس پر ٹی ایم اے کوہاٹ کے تعاون سے بننے والے نئے مارکیٹ کو غیر قانونی قرار دیا جائے کیونکہ نئے مارکیٹ کا اختیار ایگری کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے اور ٹی ایم اے نے جو آرڈر کئے ہیں وہ اختیارات سے تجاوز کیا ہے رٹ میں ناصر پور کی فریش فروٹ مارکیٹ کے حوالے سے پنج تیرتھ مارکیٹ کے ہائیکورٹ کے سابق فیصلے کو نمونہ بنا کر پیش کیا گیا جس میں عدالت عالیہ نے ناصر پور کی فرش ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کے قیام کو غیر قانونی قرار دیا تھا دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کے بعد احکامات دئیے کہ چونکہ مارکیٹ کے قیام سے متعلق منٹس اس وقت لاء ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے اس لئے تمام اعتراضات پٹیشنر وہاں پر اٹھائے . دو رکنی بنچ نے بعد ازاں کیس کو نمٹا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں