قبائلی ضلع کرم میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، سکولوں کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ریلی شہید پارک سے روانہ ہوئی اور پریس کلب پہنچنے پر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر لی اس موقع پر اپنے خطاب میں قبائلی رہنما نیاز محمد ، جلال بنگش ، ملک حاجی نوروز اور دیگر رہنماؤں نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا سکولوں کے بچوں اور ریلی کے دیگر شرکاء نے کشمیر کے جھنڈے ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں