پٹرول پمپس مالکان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا،

شمالی وزیرستان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک نیوز) آل پیٹرول پمپس شمالی وزیرستان کے مالکان نے میرانشاہ میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجاً تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا حتمی اعلان کردیا اُنہوں نے دھمکی دی کہ جب تک گرفتار مالکان رہا نہیں کئے جاتے ہمارے پیٹرول پمپس بند رہیں گے آل پیٹرول پمپس شمالی وزیرستان کی ایسوسی ایشن کے صدر ملک رقیب گل,نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک اور تحصیلدارمیرانشاہ نے بے جا ہمارے پیٹرول پمپس کے بارہ مالکان کو گرفتار کرلیا ہے اور اُنہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرول پمپس کے مالکان کی گرفتاری پٹرول کی قیمت میں بے جا اضافے کی بنا پر کی گئی ہے جبکہ پٹرول کا ریٹ ہم سستا چلا رہے ہیں جو ریٹ بنوں میں چل رہا ہے وہی ریٹ ہم بھی چلا رہے ہیں رمضان المبارک ہے ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کررہے ہیں اُنہوں نے کہاکہ گرفتاریوں کے تین دن ہوگئے ہیں نہ ہمیں ملاقات کیلئے اجازت دی جاتی ہے اور نہ ہی ا فطار دینے کیلئے کسی کو اجازت ہے اُنہوں نے الزام لگایاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر 302کے ملزم کے علاوہ چھوٹے مقدمے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا لیکن شمالی وزیرستان ضلعی انتظامیہ نے اس کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے گرفتار افراد پر اگر جیل میں کچھ ہوا یا کوروناوائرس سے متاثر ہوئے تو ذمہ دار ی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی اُنہوں نے دھمکی دی کہ جب تک گرفتار افراد رہا نہیں کئے جاتے تو ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں