پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل نیوز) صوبائی وزیر آباشی لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک جو تحصیل ناظم کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پہلے سے نیب سے عبوری ضمانت پر رہا ہے۔ ان کے خلاف ایک اور ریفرینس نیب نے تیار کر لیا ہے، ریفرنس میں احد خٹک کے خلاف قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ہسپتال ڈائریکٹر عارف اور اسٹیبلشمنٹ سپرنٹنڈنٹ شاہ حسین کے ساتھ مل کر خزانے کو نقصان پہنچانے اور ایک سو پچاس سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، ہسپتال ڈائریکٹر عارف اور چیرمین بی او جی گلریز حکیم خان کا نام بھی شامل ہیں، نیب ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب کی حتمی منظوری کے بعد انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments