پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے ملک اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ایسے میں علماء کرام ، عوام اور ہر متکبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات پر سب کو اعتماد ہے ، نمائندہ دی خیبر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث غریبوں کی مدد کے لیے احساس پروگرام کے تحت نقد رقوم فراہم کیے ، وزیراعظم عمران خان قوم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرکے فیصلے کر رہے ہیں خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو بھی وزیراعظم نے سراہا ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ جلد قوم کورونا وائرس جیسے عذاب سے نجات پائے ، ماہ رمضان کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے بھی غریب طبقے کو ریلیف ملے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments