پشاور(دی خیبر ٹائمز کامرس ڈیسک) کارخانو مارکیٹ 9 مئی سے باقاعدہ کھول دی جائے گی. انجمن تاجران کارخانو مارکیٹ کے صدر فخر عالم آفریدی کے زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ 9 مئی سے کارخانو مارکیٹوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، اس کیساتھ ساتھ وزیر اعظم کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے گا .صبح 8 بجے سے لیکر شام 5بجے تک تمام دکانیں کھول دی جائیں گی عوام بھی تعاون کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی. اجلاس میں فخر عالم آفریدی، الحاج شاہ نواز آفریدی،حاجی سلطان آفریدی، بادشاہ آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments