پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) تاجر رہنما صادق امین عرصہ دراز سے پشاور میں رہے, شہر کے تاریخی چترالی بازار کے صدر تھے، مرحوم صادق امین کو ہسپتال انتظامیہ نے مشتبہ کورونا مریض قرار دے دیا، ان کو دوپہر کو دل میں تکلیف کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا تھا، صادق امین کی میت لینے کے لئے ورثا رات گئے تک اصرار کرتے رہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرحوم تاجر رہنماء کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک میت ہسپتال میں رہیگی، رپورٹ منفی آئی تو باقاعدہ شرعی طریقے سے جنازہ اور تدفین ہوگی، دوسری جانب تاجر تنظیموں کے رہنما بھی اس امر پر متفق ہوگئے ہیں کہ خدانخواستہ رپورٹ مثبت آئی تو ایس او پیز کے مطابق میت کو دفنایا جائیگا اور لوگ فاصلے پر رہ کر جنازے میں شامل ہوں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments