مہمند پولیس کی کاروائی 66 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف

مہمند(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک نیوز) تفصیلات کے مطابق ضلع مہند کی اپر پڑانگ غار کے دور افتادہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے علاقوں جاؤ اور قوال کے کھیتوں میں خفیہ طور پر 66 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی تیار فصل کو مہمند پولیس آفسران کی نگرانی میں مہمند پولیس فورس اور مقامی لوگوں نے ماہ رمضان میں تلف کیا- یاد ر ہے یہ کیمپین آر پی او مردان ریجن شیر آکبر خان اور ڈی پی او مہند فضل احمد جان صاحب کے حکم پر 28 روز سے شروع ہے جسکی دوران اب تک مجموعی طور پر 4118 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو تلف کیا گیا ہے ۔ کیمپین کے دوران آج بمورخہ 8مییء 2020 کو ڈی ایس پی آپر پڑانگ غار خالد خان اور ایس ڈی پی او لوئر مہمند دلفرازخان کی نگر انی میں حولدار دولتِ خان اور ان کے ساتھ 01 پولیس نوجوانوں کی موجودگی میں مقامی لوگوں نے 66 کنال جبکہ مجموعی طور پر لویر مہمند میں 4118 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو تلف کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں