کینٹ بنوں میں پولیس کا شادی کے موقع پر دلہے اور ان کے بھائیوں پر تشدد، دلہے کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل، اہل علاقہ کا شدید احتجا

کینٹ پولیس بنوں نے موسیقی کا پروگرام کرنے پر دولہا اور ان کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا، علاقہ مکینوں کا پولیس کی طرف سے دولہے اور ان کے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید احتجاج، پولیس تشدد سے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ورثاء اور ممش خیل کے مکینوں نے ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب گڑھی سیدان ممش خیل میں جنید خان کی شادی کی تقریب میں ڈی جے موسیقی کا پروگرام ہو رہی تھی کہ پولیس آ ئی اور شرکاء پر فائرنگ کھول دی پھر کینٹ پولیس نے دولہے کو گرفتار کرنا چاہا جو ہم نے خود پولیس کے حوالے کیا پھر یوں ہوا کہ ان کے بھائی عظمت شاہ اور واجد شاہ حال احوال لینے کیلئے کینٹ پولیس اسٹیشن گئے جہاں اُنہیں بھی حوالات میں بند کیا دونوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں بھائیوں کے جسم پر زخموں کے نشانات واضح موجود ہیں جو کسی پولیس سٹیشن کی نہیں بلکہ قصاب خانے کا ثبوت پیش کر رہی ہے جہاں الٹا دونوں پر مقدمہ بھی درج کیا گیا کسی آور سے پکڑا گیا بندوق بھی بھائیوں کے پاس ظاہر کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج رجسٹرڈ کیا گیا ہے تاکہ اُن پر مضبوط کیس دائر کیا جا سکے مظاہرین نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کے مثالی ہونے کا اعزاز جھوٹا تھا جو بنوں کینٹ پولیس نے اس بات پر کیل ٹونک دیئے اُنہوں نے کہا کہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں