پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی عہدیداروں نے جہاں سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا ہے وہاں کورونا صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا, کہتے ہیں وزیراعظم میں نا مانوں کی پالیسی کو چھوڑ کر کورونا کا پھیلاو روکنے سندھ حکومت کے اقدامات کی تقلید کریں اور اپنے لوگوں کو ان حالات میں سیاسی زبان درازی سے روکیں، پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان, سینیٹر روبینہ خالد , فیصل کریم کنڈی اور جنرل سیکرٹری گوہر انقلابی نے سندھ حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بھی ضد اور اناپرستی کو چھوڑ کر موثر لاک ڈاون کا اعلان کریں تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے. انہوں نے کہا کہ طبی عملے کے لیے این ڈی ایم اے کو جو سامان اب تک ملا وہ کہاں گیا اور کس کو دیا گیا. طبی عملہ فرنٹ لائن سپاہی ہے انہیں ہر حال میں سیکیور کرنا وفاق کا فرض ہے. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس رکھنا اور ٹائگر فورس کے نام سے دستے بنانا تفرقہ پھیلانے والے اقدامات ہیں. پیپلز پارٹی رہنماوں نے ملک کی موجودہ برسر اقتدار جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چیلنج کیا کہ اگر لاک ڈاون نہیں کرنا اور بازار دکانیں کھلی رکھنی ہیں تو پھر پارلیمنٹ کا بھی اجلاس طلب کیا جائے اور وزیراعظم ہر اجلاس میں خود شرکت کریں, خود کو محفوظ کرکے عوام کی جان و مال داو پر لگانا کہاں کا انصاف ہے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments