پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل نیوز) مکان کی چھت منہدم ہونے سے تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق یکہ توت کے علاقے میں تعمیر شدہ کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کے باعث گھر کے اندر تین افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments