شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام کے علاقے دتہ خیل سے ایف ڈبلیو او کے دو سیول ملازمین اغواء کردئے گئے ہیں،، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملازمین کو سہہ پہر کے وقت نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے، مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق مغویوں کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا، دتہ خیل قوم کے مشران کو مغویوں کی بازیابی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، علاقے کے عمائدی کو کل صبح 9 بجے بلایا گیا ہے، تب تک وہ ملزمان اور مغویان کے حوالے سے تفصیلاً ہمیں آگاہ کردینگے۔
واضح رہے کہ سپین وام میں سنکڑوں کی تعداد میں ایف ڈبلیو او کے سیول ملازمین سپین وام کے علاقے کی ترقیاتی منصوبوں میں مصروف ہیں، تاہم شمالی وزیرستان میں امن آمان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر یہ تمام انتہائی خطرے ساتھ دوچار ہیں۔
Load/Hide Comments