گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا.
گورنر خیبرپختونخواہ نے آج صبح سویرے ہی اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کے اعلامیہ پر دستخط کر دئے،صوبائی حکومت کے چلے جانے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کئی اہم نام سامنے لائے، تاہم گزشتہ رات جے یو آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈر اور سابقہ وزیراعلیٰ اکرم خان درانی اور سابقہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نحنود خان نے سی ایم ہاوس میں بیٹھ کر مختصر نشست کے بعد دونوں محمد اعظم خان کے نام پر اتفاق کیاگیا، جہاں اس نشست میں دونوں رہنماوں نے محمد اعظم خان کے نام کی سمری پر دستخط کرکے گورنرخیبرپختونخوا بھیج دی،
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے آج ہفتے کو علی الصبح سمری پر دستخط کرکے محمد اعظم خان کو خیبرپختونخوا کیلئے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کی نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
محمد اعظم خان جو سابق بیوروکریٹ ہے، جس نے صوبے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی اہم پوسٹوں پر خدمات انجام دئے ہیں، اعظم خان گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں،
اعظم خان کا نام عوامی نیشنل پارٹی نے پیش کیا تھا، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے بھی دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کیلئے گراونڈ تیار کیا تھا۔
Load/Hide Comments