پشاور) دی خیبر ٹائمز ڈیسک)کرونا وائرس نے کریم پورہ بازار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بازار کے دوتاجر کرونا وائرس کے باعث متاثر ہو گئے ہیں جس پر تاجروں نے اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ قرار دے دیا ہے ۔ تاجروں کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہیں کریم پورہ بازار ، جھنڈ ا بازار ، چوک یادگار ، شاہین بازار میں شام کے بعد تاجر اکھٹے بیٹھ کر قہوہ اور چائے پیتے ہیں اور رات گئے تک موجود رہتے ہیں جس کے باعث کریم پورہ بازار میں بھی کرونا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے کریم پورہ بازار کے تاجر کو کرونا وائرس کے باعث گھر تک محدود ہو گیاہے پشاور شہر کے 100سے زائد بازاروں کو کرونا وائرس کے حوالے سے حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے بازاروں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اندرون شہر واقع بازاروں میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ عید الفطر پر بھی اندرون بازاروں کو حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے پشاور میں کرونا وائرس پہلے سے ہی بے قابو ہو چکا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments