پشاور(خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد ہر سال “چن چڑھانے” کے لئے شہرت رکھنے والے مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی پر نظریں جم گئی ہیں، مختلف علاقوں سے ہلال رمضان نظر آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، مسجد قاسم علی خان میں اجلاس اس وقت بھی جاری ہے، مسجد میں معمول کے برعکس لوگوں کا جم غفیر تو نہیں البتہ کمیٹی نے ٹیلی فون پر بھی شہادتیں وصول کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سرپرائز دینے والے مفتی پوپلزئی اس بار بھی اپنے چاہنے والوں کو مایوس کرنے کے موڈ میں نہیں۔ جیسے ہی کوئی اعلان ہوگا ہم اپنے قارئین کو فوری خبر دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments