فاٹا انضمام کے خلاف جے یو آئی کی کوششیں تیز، سُپریم کورٹ میں دائر کیس کیلئے وکالت نامہ بھی جمع کردیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جمعیت علما اسلام شروع ہی سے فاٹا کو صوبے میں انضمام کے خلاف متحرک ہیں، جس نے احتجاج اور دھرنوں کے بعد اب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے یو آئی ( ف ) فاٹاکےامیر و ایم این اےمفتی عبدالشکور نے آج فاٹا انضمام کےخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائرشدہ کیس کےلئےوکالت نامہ بھی جمع کردیا۔  جے یو آئی کے ایک اہم زرائع نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ قبائل کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے جمعیت علماء اسلام عوامی میدان کے بعد اب آئینی و قانونی جنگ لڑنے کے لئے بھی کمربستہ ہیں، جمعیت فاٹا کو صوبے میں انضمام کے بجائے علیحدہ صوبے کے حصول کے خواہاں ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں