پانچ اکتوبر کو ختم نبوت کانفرنس میرعلی میں شمولیت سے مفتی عبدالشکور کو واپس کردیا

جمعیت علماء اسلام فاٹا کے سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس میرعلی کے مہمان خصوصی مفتی عبدالشکور کو ایک بار پھرشمالی وزیرستان جانے اور وہاں پر ختم نبوت کانفرنس میں شرکت سے روکنا بزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا کہ انضمام کے وقت قبائلی عوام کو اس بات پر دھوکہ دیا گیا، کہ انضمام سے فاٹا میں ملکی آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہونگے اور قبائلی عوام کو پنجاب، سندھ کی طرح آزادی اظہار رائے اور تمام قوانین لاگو ہونگے، تاہم مفتی صاحب کو سیدگئی سے قاپس کرنے سے ثابت ہوا کہ ایسا کچھ بھی نہیں، بلکہ صرف قبائلی عوام کے ساتھ دھوکہ تھا، کیونکہ آج جے یو آئی فاٹا کے آمیر و ایم این اے مفتی عبدالشکور جو ایک پارلیمنٹیرین کو وہاں جانے سے روک دیاگیا، قاری جہاد شاہ نے کہا کہ وہ مقتدر قوتوں کو خبردار کرتے ہیں، کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وزیرستان کے عوام کو جمعیت علماء اسلام سے دور نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ وزیرستان کے عوام کا جے یو آئی سے تعلق نظریاتی ہے اور کوئی بھی مائی کا لعل یہ تعلق ختم نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ وہ دو نہیں ایک وزیرستان اور ایک فاٹا چاہئے یہاں پر نوگو ایریا کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں