میانوالی پولیس نے امریکی باداموں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ج

جنوبی وزیرستان(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک)افغانستان سے وزیرستان کے راستے اندرون ملک سمگلنگ عروج پر ہے۔ امریکی بادام سے بھرا ٹرک میانوالی پولیس نے دھر لیا جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹرکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی باداموں سے بھرا ٹرک نمبر ای اے 3054 پاک افغان سرحدی علاقے انگور اڈہ کے راستے جنوبی وزیرستان، ٹانک، اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہو کر پھر پنجاب کے شہر میانوالی جارہا تھا کہ ڈی ایس پی چوہدری شبریز کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم نے تھانہ صدر کی حدود میں چیکنگ کے دوران روکا ۔اور ٹرک سے کروڑوں مالیت کے 14360کلو گرام امریکی بادام برآمد کرلئے۔ جن پر کسٹم دیوٹی ادا نہیں کی گئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد سرور اور کنڈیکٹر سید رحمان جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا کو حراست میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ محکمہ کسٹم کے حکام جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقہ انگور اڈہ میں سیکورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر کسٹم ٹرمینل تعمیر نہیں کرنے دے رہے ہیں۔حکام کی ملی بھگت سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی غیر ملکی مصنوعات انگور اڈہ چیک پوسٹ سے لیکر ڈیرہ اسماعیل خان تک تمام اداروں کی چیک پوسٹ سے گزر کر اندرون ملک سمگل ہوتی ہیں جس سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں