پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم سے پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مناتو میں شدید طوفانی بارش سے بچنے کے لئے علاقے کے دو افراد نے گاوں کے قریب ایک بوسیدہ مال خانہ میں پناہ لی تھی بارش کے دوران کچے کمرے کا چھت گرگیا جس کے ملبے تلے آکر دو افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جس میں پچاس سالہ قابل حان اور تیرہ سالہ طالب علم شاھد اللہ شامل ہے مقامی قبائل نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ملبے سے نکال دیا جنہیں بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔
