پشاور پولیس کورونا سے متاثر صحافی کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنانے لگی

پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک) پولیس سٹیشن پہاڑی پورہ کا عملہ کورونا سے متاثرہ صحافی عمران علی کو مختلف بہانوں سے بار بار دروازے پر جا کر ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنانے لگا۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کے سینئر ممبر اور پکار مشرق سے منسلک عمران علی آٹھ روز قبل کرونا کا شکار ہوئے اور ان کو گھر پر ہی کورنٹائن کیا گیا گزشتہ روز پہاڑی پورہ پولیس کے اہلکاروں کو ان کے گھر کے باہر تعینات کیا گیا لیکن پولیس اہلکاروں نے اس دوران ان کہ اہل خانہ اور صحافی عمران کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرکے ذہنی ٹارچر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایس ایچ او سے فوری رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے بھی ٹال مٹول سے کام لیا ۔ عمران علی نے خیبر پختونخوا حکومت کے ذمہ داران، آئی جی پولیس، سی سی پی او ، ایس ایس پی آپریشن سے فوری طور ایکشن لینے اور ملوث افراد کو معطل کر کے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں