پشاور اور دیر میں مزید ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار، مرکزی لیبارٹری کا عملہ بھی متاثر

پشاور (دی خیبر پختونخوا ہیلتھ ڈیسک) پشاور اور دیر میں مزید ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بتایا گیا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر انجم علی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر فہیم محسود, دیر میں ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صاحبزادہ متیاز احمداور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پبلک ہیلتھ لیبارٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عنایت شاہ اور دیگر چار عملے کے ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہیں گھروں میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیبارٹری میں 40 رکنی عملہ کام کر رہا ہے ایک ٹیکنیشن بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے لیبارٹری میں روزانہ ٹیسٹوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں