پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک) مالم جبہ سے شانگلہ ٹاپ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ فائنل کر دیا گیا ہے اور اگلے ماہ اس کا ٹینڈر ہو جائے گا جس پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی یہ روڈ منگلور سے براہ راست شانگلہ ٹاپ تک جاۓ گا جس سے بشام اور منگورہ کے درمیان تیس کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گا۔ملم جبہ ٹو شانگلہ ٹاپ روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ٹورزم کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی کو گزشتہ دنوں خیبر پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی (کے پی ایچ اے) کی طرف سے مالم جبہ ٹو شانگلہ روڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سب سے شارٹسٹ روٹ ہوگا اور اس کی تعمیر سے سوات اور شانگلہ کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہوجائے گا جس سے لوگوں کو بڑی آسانی ہوگی بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر نے مالم جبہ سے بازار کوٹ روڈ کی تعمیر پر بھی زور دیا اور وزیراعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر ملم جبہ شانگلہ ٹاپ روڈ سے بازار کوٹ کے لئے لنک روڈ کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکمے کو سروے کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملم جبہ شنگلہ ٹاپ روڈ کی تعمیر سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی اس روڈ کی تعمیر جلد سے جلد مکمل ہونی چاہیے معیاری سڑک بننے سے نہ صرف لوگوں کی آمد رفت کی سہولت بہتر ہو سکے گی بلکہ سیاحت بھی ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان صوبے کے دوردراز پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قدرتی حسن سے مالامال علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اور اسی ویژن پر وزیراعلی اور ان کی ٹیم گامزن ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین سالوں میں شانگلہ کا انفراسٹرکچر جدید دور کے تقاضوں کے ہم اہنگ ہو جائے گا بلکہ یہاں پہ معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی جس سے مقامی لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments