ڈی آئی جی ھزارہ نےبازاروں کادورہ کیا،لاک ڈاؤن پر تاجر برادری کے تعاؤن کوسراہا

ایبٹ آباد (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کا تاجر برداری کی دعوت پر ایبٹ آباد بازار کے مختلف جگہوں کا دورہ،بازاروں میں تاجر برادری کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بازاروں و دوکانوں میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور انکی کاوشوں پر تاجر برداری کو خراج تحسین پیش۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کی تاجر برداری نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ایبٹ آباد شہر کے مختلف بازاروں میں دوکانوں کے باہراپنی مدد آپ کے تحت لوگوں میں فاصلہ رکھنے کیلئے نشانات لگائے اور دیگر اقدامات کئے، اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے تاجر برداری نے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کو دعوت دی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد کے ہمراہ ان اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایبٹ آباد شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے تاجر برداری اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کے تاجروں کی جانب کیے گئی کوششیں،کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ اور اس کی روک تھام میں ایک مثالی قدم ہے اور دوسرے اضلاع کے تاجروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ایبٹ آباد کی تاجر برداری نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی کارروباروں جاری رکھنے کیساتھ ساتھ اپنی عوام کو اس موذی وباء سے بچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، میں میڈیا کے زریعے ہزارہ بھر اورملک بھر کی تاجر برداری کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ایبٹ آباد کی تاجر برداری کی طرح آگے بڑھتے ہوئے حکومتی اصولوں کے مطابق حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی کاروباروں کو جاری رکھیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کی تاجر برداری نے ہمیشہ کیطرح اس دفعہ میں پولیس و انتظامیہ کیساتھ شہر میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاجر برداری ان اٹھائے گئے اقدامات پر خود بھی عمل کریں اور لوگوں کو بھی ان اقدامات پر عمل کرنے کی تلقین کریں تاجر برداری بازاروں میں لوگوں کے ہجوم نہ ہونے دیں اور متعلقہ تھانہ سے بھرپور تعاون کریں، دوکانوں کے باہر اور اندر صفائی کا خاص خیال رکھیں، ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ تاجر برداری کو اس وقت معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہ سب کچھ اپ سب کی قیمتیں جانوں کی حفاظت کیلئے کیا جارہا ہے اور جن تاجروں پر حکومتی کی جانب سے دوکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے وہ دوکانیں نہ کھولیں۔ ہزارہ پولیس نے پہلے بھی اپنے تاجروں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی انکو ساتھ لیکر چلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں