موجودہ حکومت، وزیراعظم اور اس کی کابینہ پاکستان پر بوجھ بن چکے ہیں ، یوتھ صدر جماعت اسلامی

پشاور ( پریس ریلیز ) صوبائی صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا محمد صدیق الرحمن پراچہ ضلع صوابی کے دورے پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ، وزیر اعظم اور اس کی کابینہ اس وقت پاکستان پر سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ملک شدید تنزلی اور عوام پریشانیوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی اورمرکزی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی ، بیروزگاری ، اور غربت مےں شربا اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ایک کے بعد ایک مصنوعی بحران سے گندم ، پٹرول، ادویات ، چینی مافیا نے اربوں روپے لوٹے ہیں جنہیں حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی وفاداریاں بیرونی قوتوں کے ساتھ ہے وہ ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں جنہیں فی الفور عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے ثابت کر دیا کہ اب کی بار میڈیسن مافیا کے سامنے وزیر اعظم بے بس ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی راحت گیسٹ ہاؤس رانا ڈھیری زیدا میں جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زون اور ویلج کونسل کی سطح پر 10اگست تک 100فیصد تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ ہر زون میں عید ملن پارٹی کااہتمام کیا جائے تاکہ جے آئی یوتھ کے کارکنان منظم رہے اسی طرح 13اگست کو 5بجے شیوہ آڈہ سے صوابی امن چوک تک عظیم الشان جیوے پاکستان ریلی اور صوابی چوک میں آزادی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جوکہ قومی ترانہ ، ملی نغموں ، سٹیج ڈرامہ اور آتش بازی پر مشتمل ہوگا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع صوابی کے قائم مقام امیر محمود الحسن جماعت اسلامی یوتھ ضلع صوابی کے صدر عماد الدین یوسفزئی، جنرل سیکرٹری سید الا برار کے علاوہ ضلعی امراء و ضلعی
جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی والی حکومت نے آٹا قیمتوں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور پی ٹی وی لائسنس فیس 30روپے سے بڑھا کر لائسنس فیس میں 200 فیصد اضافہ کر دیا۔ اسی طرح 10 روپے کا اضافہ پشاور میں چینی 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لیکن 2014 میں عمران نیازی کو عوام سن رہے تھے، کاش کے پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر کو پہچان پائے کہ بندہ جھوٹا ہے قوم سے جھوٹ بولتا گیا اور قوم کو سبز باغ دیکھاتا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں