کوہاٹ (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک نیوز) کوہاٹ کے علاقے شب گڑھی میں ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس ہیڈکانسٹیبل ادیب حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصورامان, ایس پی آپریشنز طاہر اقبال, پولیس افسران و اہلکاروں اور شہید کے ورثاء نے شرکت کی ، ڈی پی او نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کو آخری سلامی پیش کی پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادئیگی کے بعد شہید کی میت اپنے آبائی علاقے کچئی روانہ کر دی گئی .
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments