پشاور (دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک )کڈنی سینٹر حیات آباد پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی جہاں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کرونا وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں وہیں کورونا سے بچائو کے لئے آگاہی مہم چلانے میں بھی وہ سب سے آگے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔ اپنی ٹیم کے ہمراہ وہ پشاور کے مستحق افراد میں راشن ان کی دہلیز پر پہنچارہے ہیں، اب تک وہ پشاور کے 120 مستحق خاندانوں میں لاک ڈائون کے دوران راشن تقسیم کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خواجہ سرائوں اور اقلیتوں کو بھی وہ اس مشکل گھڑی میں نہیں بھولے وہ کئی خواجہ سرائوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو راشن ان کی دہلیز پر پہنچاچکے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے نمائندہ دی خیبر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے ہمیں ڈرنا نہیں لڑنا ہے، میں ذاتی طور پر بحیثیت ڈاکٹر کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرکے کورونا سے لڑرہا ہوں، کورونا کے مریضوں کا علاج معالجے کرکے میں کسی پر احسان نہیں کررہا یہ میرا فرض ہے جو میں نبھارہا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں سے مجھے دلی سکون ملتا ہے، لاک دائون کی وجہ سے غریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ہمیں اس مشکل گھڑی میں اپنے غریب بھائیوں، خواجہ سرائوں اور مستحق اقلیتوں کو نہیں بھولنا چاہے، بلکہ ہمیں بڑھ چڑھ کر مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments