گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا مفلس غرباء میں راشن،مالی امداد کی تقسیم میں فوٹو سیشن سے واضح انکار

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے غربا اور ضرورتمند افراد کی مدد کا مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے غریب عوام کا حق ادا کرنے کیلئے فوٹو سیشن نہیں اللہ کو گواہ ٹھہرانا چاہئے راشن اور مالی امداد کے دوران یہ ضرور دیکھا جائے کہ کون حقدار ہے اور کون نہیں امداد صرف حقدار کی ہونی چاہئے جس کیلئے کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ضروری نہیں مفلس لوگوں کی امداد کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کا ٹیگ نہیں لگنا چاہئے حضرت عمر فاروق کا فرمان ہے کہ اگردریائے فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا مر جائے تو کل قیامت کے دن عمر سے اس بارے میں پوچھا جائے گا موجودہ حالات میں غریب خاندانوں، بچوں سے متعلق بہت فکرمند ہوں مخیر حضرات، تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ غربا کی امداد پر سیاست نہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں