خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا دورہ شانگلہ ، چکیسر ہسپتال کا دورہ

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے ضلع شانگلہ میں کے دورے کو موقع پر چکیسر ہسپتال، قرنطینہ سنٹرز اور آئیسولیشن وارڈ کا بھی دورہ کیا، کرونا وائرس سے بچاؤ اور متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے کیۓ گئے انتظامات کا جائزہ لیا، تمام ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس، پولیس جوان اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ قوم ان ہیروز کے بہادرانہ اور جرات مندانہ اقدام کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ڈاکٹر،پیرامیڈکس، فوج، پولیس اور ضلعی انتظامیہ وسائل کی کمی کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں، کوشش کر رہے ہے کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے لاک ڈائون میں نرمی کرے، عوام کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں اور کم سے کم گھروں سے باہر نکلیں، عوام حکومت کے گائیڈلائنز پر عمل کرے، وزیراعلی محمود خان اور وزیر صحت تیمور جھگڑا سے ملاقات میں شانگلہ کے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی سے آگاہ کرونگا، مشکل حالات میں ریسکیو 1122 کا تحفہ دینے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ آدا کرتا ہوں، شانگلہ کو انشاءاللہ ماڈل ضلع بنا کر دکھاؤں گا، قدرتی حسین علاقے موجود ہیں تھوڑی سی توجہ اور ترقی دے کر شانگلہ کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ وزیر اعلی محمود خان کی بہترین حکمت عملی اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پاکستان کو ایک مضبوط اعصاب والا ایمان دار اور بہادر لیڈر عمران خان ملا ہے۔ عمران خان اس وقت سب سے زیادہ غریبوں کی فکر کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں