زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ھے ساقی تم نے تو کمال کر دیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) گورنمنٹ ایڈوانس ٹیکنیکل ٹرئینگ سنٹر انڈسٹریل سٹیٹ حیات اباد کے عملے نے اپنے فن اور مہارت کا کمال کرتے ھوئے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے عالمی معیار کے مطابق سمارٹ سینٹائزنگ واک تھرو گیٹ بنا لیا ، اس گیٹ کی تیاری کے لئے برق رفتاری سے کام کیا گیا جسکے نتیجے میں ایک دن میں دو گیٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئیے اور یوں دستیاب میٹرئیل سے مجموئی طور پر نو گیٹ بنائے گئے ،کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ثرینگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے مینیجینگ ڈائریکٹر انجنیئر سید سجاد علی شاہ نے ڈائریکثر مانئیٹرنگ نذیر احمد نذیر کے ساتھ مشاورت کے بعد ڈیزائن کو حتمی شکل دیکر متعلقہ ادارے کو تجرباتی بنیادوں پر ایک گیٹ بنانے کی ھدایت کی جس پر انسٹرکٹر محمد فیاض نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ھوئے نہایت پھرتی کے ساتھ ایک گیٹ کا ڈھانچہ مکمل کیا جبکہ دیگر انسثرکٹروں محمد وصال، الیاس اور لیکچرر وقاص گنڈہ پور نے اس پر فائبر سمیت الیکٹرک ضروریات کی مکمل تنصیب کی اور یوں پہلا گیٹ ایک دن میں مکمل ھو گیا اس تجربے کی شاندار کامیابی کے بعد مزید اٹھ گیٹ چار دنوں میں مکمل کئے گئے ، واضح رھے کہ اس تمام عرصے کے دوران ایم ڈی سیدسجاد علی شاہ ، ڈائریکٹر مانیئٹرنگ نذیر احمد نذیر ، ڈائریکٹر اکیڈمک صادق اورکزئی اور پرنسپل محمد اشرف خان ھمہ وقت موقع پر موجود رھے اور کام کی نگرانی کرتے رہے، ٹیوٹا کےملازمین نے کہا ھے کہ اس شاندار کامیابی سے یہ بات ٹابت ھو گئی کہ ٹیوٹا کے ملازمین کسی بھی ھنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ھیں اور وہ خراج تحسین کے مستحق ھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں