سپیکرصوبائی اسمبلی کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) سپیکر مشتاق غنی نے دیار غیر میں مقیم کافی سارے پاکستانیوں کی کرونا وائرس کے ہاتھوں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. انھوں نے مرحومین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی اور شہادت کا رتبہ پانے والے افراد کی درجات کی بلندی کےلیے دعا کی. انھوں نے امریکہ یورپ انگلینڈ سعودی عرب وغیرہ میں مقیم پاکستانی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر تمام ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جتنے بھی پاکستانی ان ممالک میں چند روزہ قیام کی غرض سے گئےتھے انکی واپسی کے لئے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں تاکہ انکو واپس اپنے دیس لایا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں