پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام مولانا مودودی کانفرنس کا انعقاد (پشاور) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام مولانا مودودی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے سابق ناظم اعلی شبیر احمد خان،ڈاکٹر عطا الرحمن، معتمد جمعیت خیبر پختون خواہ کلیم اللہ ناظم جمعیت پشاور مقام وسیم حیدر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مودودی نے پاکستان کو ایک نظریاتی اساس کی بنیاد رکھی اور نوجوانوں سمیت تمام طبقہ اور شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اسلام کا اصل تصور پیش کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مودودی نے پاکستان میں اقامت دین کیلیے ایک منظم جدوجہد کیا۔اور اسلامی سٹیٹ کے خدوخال کو مسلمانوں کے سامنے رکھا۔کانفرنس میں پشاور بھر کے تعلیمی اداروں سے کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments