خار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) باجوڑ بار ایسویسی ایشن کے حلف برداری کی تقریب میں جماعت اسلامی کے ہنگامہ آرائی اور تشدد کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ ضیاء دور کے پیداوار کو جب بھی طاقت میسر آجاتی ہے وہ اس طرح کے تشدد پر اتر آتے ہیں۔ سیاسی اتحاد مزید اس طرح تشدد پسند کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکے گی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں گوہر انقلابی ( صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی ) عمران مہمند صوبائی سنئیر نائب صدر پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ، ملک رحمت اللہ سیکرٹری اطلاعات ملاکنڈ ڈویژن ، حاجی خان بہادر سابقہ جنرل سیکرٹری پی پی پی باجوڑ، امیر نواب خان نے اپنے ساتھیوں سمیت باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے باجوڑ بار ایسویسی ایشن کے حلف برداری کے تقریب میں ہنگامہ آرائی کا شدید الفاظ میں مزمت کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اربابان اقتدار اور وکلاء سے کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ان کےساتھ اس ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں پر ایف آئی آر کٹواکر ان سے پوچھ گچھ کیا جائے ، قانون کے رکھوالوں کے ساتھ اس طرح نازیبا رویہ رکھنا کبھی برداشت نہیں کیا جائےگا۔
Load/Hide Comments