پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے کورونا یونٹ میں ایک گھنٹے کے دوران 4 افراد دم توڑ گئے. ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق مریضوں میں دو کورونا وائرس کے پازیٹیو جبکہ دو مشتبہ مریض ہیں ۔ذرائع کے مطابق رشید گڑھی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مریض لطیف خان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے. مریض آج صبح 7 بجے جاں بحق ہوگیا. اسی طرح 50 سالہ مریضہ اسلام بی بی کا تعلق پشاور سے ہے. متاثرہ مریضہ بھی کورونا پازیٹیو تھی.آئی سی یو میں داخل مریضہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ صبح 7بجکر40 منٹ پر انتقال کرگئی۔ تیسرے جاں بحق مریض کا تعلق بھی پشاور سے ہےذرائع کے مطابق 50 سالہ مریض محمد اقبال مشتبہ مریض تھا۔مذکورہ مریض بھی صبح گزشتہ روز 7:40 پر جاں بحق ہوگیا۔علاوہ ازیں ہسپتال میں داخل 50 سالہ رضیہ بی بی کی صبح 8:30پر موت واقع ہوئی ہے۔متاثرہ مریضہ کے نمونے تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں.۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اس وقت 23 مریض کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں جن میں 10مریض کورونا پازیٹیو ہیں۔ پشاور میں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور بڑھتی اموات کو تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments