پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والے نئے کورونا کیسز میں 28 مریض صوبائی دارالحکومت پشاور سے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 10 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 10 نے کورونا کو شکست دے دی۔صوبے میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک 226 مریض کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں، نئے کیسز مردان سے 2,سوات سے 9, بونیر سے 1 ، اپر دیر اور شانگلہ سے 4,4. مانسہرہ سے 9, ایبٹ آباد 3, ڈی آئی خان سے 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments