پشاور دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں شمالی وزیرستان ،بنوں اور لکی مروت پولیس کے افسروں و جوانوں کو مختلف واقعات میں دہشت گردوں ،بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف شا ندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر توصیفی اسناد سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان پولیس نے بچیوں کی فحش ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے اور غیرت کے نا م پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا بعد ازاں ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کیا۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان پولیس نے اس کیس میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
اسی طرح بنوں اور لکی مروت پولیس نے مختلف چھاپوں میں مطلوب خطرناک دہشت گردوں سمیت کئی
یہ بھی پڑھئے: پشاور کورونا کے نشانے پر کیوں ۔ تحریر فداعدیل
ٹارگٹ کلر ز ،بھتہ خوروں اغواکاروں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاتھا, جو پولیس کو دہشت گردی اور بھتہ خوری کے متعدد واقعات میں مطلوب تھے۔ آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے تینوں اضلاع کے پولیس افسروں وجوانوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کی جان ہتھیلی پر رکھ کر عسکریت پسندوں ،بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بر وقت اور کامیا ب کار و ائیوں کی تعریف کی۔آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف جو کامیابیا ں حاصل کی ہیں۔تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے شمالی وزیرستان پولیس کے عزم وہمت اور فرائض سے لگن کے جذبے کو بالخصوص زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ 48گھنٹے کے اندر غیر ت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرکے شمالی وزیرستان پولیس نے ناصرف انصا ف کا بول بالا کیا بلکہ پولیس کی شان ،عزت اور وقار میں اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس انسانی اور بنیادی حقوق اور بالخصوص عورتوں اور بچوں کے حقوق کی علمبردار ہے اور شمالی وزیرستان پولیس نے اس کا عملی مظاہر ہ پیش کیاانہوں نے کہا کہ مجھے شمالی وزیرستان پولیس پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھئے : بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ۔۔ تحریر رفعت انجم
آئی جی پی نے اس کیس کو انتہائی باریک بینی اور پیشہ ورانہ انداز میں حل کرنے پر ڈی پی او شمالی وزیرستان کی تعریف کی اور کہا کہ میں آپ اور آپ کی پولیس پر ناز کرتاہوں۔ آخرمیں آئی جی پی نے سب کا شکریا ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر صورت میں اپنی فورس کی عزت کو یقینی بنائیں گے کیونکہ بنیادی انسانی حقوق تما م انسانوں کے ایک جیسے ہیں چاہے کانسٹیبل ہو یا آئی جی۔اس موقع پر آئی جی پی کی ہدایت پر ایک نئی روایت کا آغاز کرتے ہوئے انعام یافتہ گان کو پہلی بار نشستوں پر باقاعدہ طور پر بٹھایا گیا۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ز ،کمانڈنٹ ایف آر پی، سی او ایس ٹو آئی جی پی اور ڈی آئی جی بنوں بھی تقریب میں شریک ہوئے۔