خیبرپختونخواجیلوں میں قیدیوں کو محفوظ بنانے کیلئےآئی آر سی اور پاکستان ہلال احمرنےطبی سامان حوالے کردیا،

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل ڈیسک) خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انترنیشنل کمیٹی آف دی ریڈکراس اور پاکستان ہلال احمرصوبے بھر کی جیلوں کیلئے ضروری طبی سامان حوالے کردیا حفاظتی طبی سامان سے جیل عملے،قیدیوں اور ملاقاتیوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔آئی سی آر سی اور پی آر سی ایس کی جانب سے خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 21 مقامات پر فراہم کئے جانےوالے حفاظتی طبی سامان میں 33 ہزار سے ذائد صابن، 5 ہزار سینی ٹائزر،130 لیٹر بلیچ اور 58 کلو کورین کے علاوہ مختلف ذبانوں میں حفاظتی تدابیر پر مبنی پوسٹرز بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 42 تھرمامیٹر اور 40 ہزار ماسک بھی فراہم کئے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل برائے جیل خانہ جات مسعود الرحمن نے اس موقع پر کہا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو اس مہلک مرض سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آئی سی آر سی پشاور کے سربراہ پیٹرک ہیوزر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے فراہم کئے جانے والے امدادی سامان سے جیلوں میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں مدد ملے گی پی آر سی ایس کیساتھ مل کر انسانیت کی فلاح کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔پی آر سی ایس کے صوبائی سیکرٹری نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال میں قیدیوں کو اہلخانہ کیساتح رابطے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر جیلوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کے تجربے کا بھی آئی سی آر سی کی جانب سے جیل انتظامیہ کیساتھ تبادلہ کیا گیا۔آئی سی آر سی نے اس سے قبل بھی 2019 ء میں ہری پور ٹریننگ اکیڈمی میں جیل کے عملے کو فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی تھیں تاکہ سینٹر جلد سے جلد اپنی عملی سرگرمیوں کا آغاز کرسکے۔
پشاور خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انترنیشنل کمیٹی آف دی ریڈکراس اور پاکستان ہلال احمرصوبے بھر کی جیلوں کیلئے ضروری طبی سامان حوالے کردیا حفاظتی طبی سامان سے جیل عملے،قیدیوں اور ملاقاتیوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔آئی سی آر سی اور پی آر سی ایس کی جانب سے خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 21 مقامات پر فراہم کئے جانےوالے حفاظتی طبی سامان میں 33ہزار سے ذائد صابن، 5ہزار سینی ٹائزر،130 لیٹر بلیچ اور 58 کلو کورین کے علاوہ مختلف ذبانوں میں حفاظتی تدابیر پر مبنی پوسٹرز بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 42 تھرمامیٹر اور 40 ہزار ماسک بھی فراہم کئے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل برائے جیل خانہ جات مسعود الرحمن نے اس موقع پر کہا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو اس مہلک مرض سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آئی سی آر سی پشاور کے سربراہ پیٹرک ہیوزر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے فراہم کئے جانے والے امدادی سامان سے جیلوں میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں مدد ملے گی پی آر سی ایس کیساتھ مل کر انسانیت کی فلاح کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔پی آر سی ایس کے صوبائی سیکرٹری نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال میں قیدیوں کو اہلخانہ کیساتح رابطے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر جیلوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کے تجربے کا بھی آئی سی آر سی کی جانب سے جیل انتظامیہ کیساتھ تبادلہ کیا گیا۔آئی سی آر سی نے اس سے قبل بھی 2019 ء میں ہری پور ٹریننگ اکیڈمی میں جیل کے عملے کو فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی تھیں تاکہ سینٹر جلد سے جلد اپنی عملی سرگرمیوں کا آغاز کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں