پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل نیوز) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات جن میں زرعی یونیورسٹی ، جامعہ پشاور اور دیگر جامعات شامل ہیں شدید مالی بحران سے دوچار تھیں اب ان جامعات میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی بھی شامل ہو گئی ہے ، یونیورسٹٰی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں پر 50 فیصد جبکہ گریڈ 12 سے گریڈ 16 تک کے ملازمیں کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی گئی ہے ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ظہور الحق کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی 76فیصد آمدن بی اے اور ایم اے کے پرائیویٹ امتحانات سے ہوتی کرونا کے باعث جامعہ کی بندش ے ریگولر اور پرائیوٹ طلبا نے داخلے نہیں لیے جس کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے ،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments